امریکی صدر کا خصوصی طیارہ 35 سال بعد ریٹائر، قطر کا تحفہ نیا ایئرفورس ون بنے گا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر کے زیر استعمال تاریخی صدارتی طیارہ “ایئر فورس ون” 35 سال سے زائد خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوئنگ 747 طرز کا یہ خصوصی طیارہ 1990 میں امریکی فضائی بیڑے میں شامل کیا گیا تھا اور تین دہائیوں سے زائد عرصے تک مختلف امریکی صدور کو اہم غیر ملکی دوروں، عالمی سربراہی اجلاسوں اور سفارتی مشنز پر لے جاتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سے لے کر موجودہ قیادت تک یہ طیارہ امریکی صدارت کی ایک اہم علامت کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔

امریکی صدر Donald Trump نے فرانس میں جی سیون اجلاس میں شرکت کے بعد اسی طیارے کے ذریعے واشنگٹن واپسی کی آخری پرواز مکمل کی، جس کے بعد اس کی عملی خدمات ختم ہو گئیں۔

اس موقع پر امریکی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے سوشل میڈیا پر طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے “اچھا اور وفادار” اور “آخری سواری” قرار دیا، جسے طیارے کو خراجِ تحسین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا 40 کروڑ ڈالر مالیت کا جدید بوئنگ 747 طیارہ اب نئے عارضی ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

سفید اور نیلے رنگ کا یہ مشہور صدارتی طیارہ طویل عرصے تک امریکی طاقت اور سفارت کاری کی عالمی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button