نکاح کرنے پرمیں مومنہ اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں، مفتی عبدالقوی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔
انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ حبیب سے نکاح پر میں مومنہ اقبال کو سلام پیش کروں گا، آپ نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا ہے، آپ کومفتی عبدالقوی کی جانب سے سلیوٹ ہے۔
مفتی عبدالقوی نے ثاقب چدھڑ کو مشورہ دیا کہ جب آپ کے پاس پہلے سے 2 بیگمات موجود ہیں تو آپ کو تیسری کے بارے میں سوچنے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر آپ میری طرح ذہین ہوتے تو بات نکاح تک پہنچتی۔



