چین میں اہرامِ مصر طرز کی منفرد رہائشی عمارت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین میں متعدد عجیب و غریب عمارات موجود ہیں ، جیسے ایک شہد کے چھتے جیسی عمارت، جہاں 20 ہزار افراد مقیم ہیں۔

اسی طرح کچھ عمارات کے درمیان سے تو ٹرینیں بھی گزرتی ہیں یا کچھ ایسی ہیں جو مصروف شاہراؤں کے درمیان کھڑی نظر آتی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چین میں ایک اہرام مصر کی ساخت کی اپارٹمنٹ عمارت بھی ہے؟

چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے کونشان میں واقع یہ عمارت واقعی دنگ کر دینے والی ہے۔

یہ چین کی مشہور ترین اپارٹمنٹ بلڈنگز میں سے ایک ہے جس کی تعمیر 2013 میں مکمل ہوئی اور اسے اہرام کونشان کہا جاتا ہے۔

اس کے بعد سے یہ چین کے چند مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

کسی حقیقی ہرم کے برعکس اس 18 منزلہ عمارت میں 2 عمودی باہری دیواریں موجود ہیں جبکہ باقی 2 ترچھی دیواریں ہیں۔

اس کے اپارٹمنٹس 45 ڈگری زاویے سے نیچے جانب جا رہے ہیں اور متاثر کن نظارہ بناتے ہیں۔

ویسے تو عمارت کے منفرد ڈیزائن کے باعث ہر اپارٹمنٹ کے ساتھ ایک بڑا ٹیرس بھی ہے مگر چند چیلنجز کا سامنا بھی ہوا۔

اہرام جیسی منفرد ساخت کے باعث اپارٹمنٹس کے اندر ہوا کی نکاسی اور روشنی جیسے چیلنجز کا سامنا ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button