ایس ایس پی بدین کا اگھم کوٹ میں مجلس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے گلاب لغاری کے قریب اگھم کوٹ میں مجلس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ماہِ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے سلسلے میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے گلاب لغاری کے قریب واقع اگھم کوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منعقد ہونے والی مجلس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران ایس ایس پی بدین نے مجلس کے منتظمین اور معززینِ علاقہ سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہا جائے۔

ایس ایس پی بدین نے مجلس کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز، سیکیورٹی پوائنٹس اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بدین پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے صلع بدین پولیس محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہی ہے

مزید خبریں

Back to top button