جنیوا مذاکرات آخری لمحات میں منسوخ!فیلڈ مارشل کے فیصلوں پر نئی بحث چھڑگئی!

​راولپنڈی(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)عالمی سفارتی محاذ اور ملکی سیاست کے حوالے سے دو انتہائی سنسنی خیز اور چونکا دینے والی خبریں سامنے آئی ہیں جس نے عالمی ایوانوں سمیت ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی "اسلام آباد مفامتی یادداشت” کے تحت جنیوا میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے اہم ترین مذاکرات آخری لمحات میں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں جس کی تصدیق سوئس حکومت نے بھی کر دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس تعطل کی سب سے بڑی وجہ اسرائیل کی وہ شرانگیزی اور ہٹ دھرمی ہے جس کے تحت اس نے لبنان پر تازہ حملے کیے، جس کے بعد ایرانی قیادت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ اس سنسنی خیز موڑ پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزراء کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئینہ دکھایا ہے کہ اسرائیل کو بچانے والے دو تہائی ہتھیار امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے بنتے ہیں، اس لیے وہ ہوش کے ناخن لیں۔ دوسری جانب ملکی محاذ پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سابقہ جنرلز سے موازنہ شروع ہو گیا ہے جہاں رانا ثناء اللہ اور سینیئر اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے برعکس جنرل عاصم منیر انتہائی کمپوزڈ، فیصلوں میں واضح اور لگی لپٹی بغیر بات کرنے والے چیف ہیں، اور تاریخ میں "معرکہِ حق” جیسی بڑی کامیابی کسی اور جنرل کو نہیں ملی۔ اس امن ڈیل کے مستقبل اور آرمی چیف کے موازنے کی سنسنی خیز اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینیئر صحافی سید عمران شفقت کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button