خیبرپختونخوااسمبلی کا48ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتاتب تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں کریں گے۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاخیبر پختونخوا اسمبلی کا48ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کردیا۔ہمارا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین اسپتال میں علاج ہو، ملاقاتیں بحال ہوں، عمران خان سے ملاقات نہ ہونے تک کوئی گرانٹ بھی فائل نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار مسلسل تحریک انصاف پراعتماد کیا ہے ، مزمل اسلم نے بہترین انداز میں فنانس کو چلایا ہے، تمام پارلیمنٹرین کا مشکورہوں کہ دن رات بجٹ پر کام کیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا سہیل آفریدی نے اپوزیشن کو جواب دیا کہ حوصلہ رکھیں، انہوں نے تقریر کے دوران ہدایت کی کہ اپوزیشن ارکان کو پانی پلائیں۔

مزید خبریں

Back to top button