وزیراعظم فی الوقت سعودی عرب کا دورہ نہیں کررہے،ذرائع کادعویٰ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف فی الوقت سعودی عرب کا دورہ نہیں کررہے، ان کا دورہ سعودی عرب بعد میں الگ سے ترتیب دیا جائے گا۔ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ دورہ کے دوران وزیراعظم کی اعلی سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری ،دفاعی تعاون سمیت دیگرامور پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اعلی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری اور سعودی عرب کے ساتھ جاری دفاعی معاہدوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتوں میں سعودی اور پاکستانی اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔



