بدین میں گٹکا کیس، شاہین فورس کے دو پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین سمیت تھر پارکر ضلع میں منشیات فرخت کرنے والے ڈیلر شاہین فورس کراچی پولیس کے دو اہلکار ملازمت سے برطرف تفصیل کے مطابق 14 جون 2026 کو شاہین فورس کراچی پولیس کے دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل بلال احمد اور کانسٹیبل جمشید خان آلٹو کار میں کراچی سے بدین آ رہے تھے کے تھانہ شہید فاضل راہو کی حدود سی پی 28 چک پر چیکنگ کے دوران پولیس نے ان کو روک کر تلاشی لی تو آلٹو کار سے نشہ آور انڈین سفینہ گٹکا کے دو تھیلے برآمد ہوئے تھے جن میں مجموعی طور پر 8 ہزار ساشے سفینہ کے موجود تھے واقعے کے بعد تھانہ شہید فاضل راہو میں ان کے خلاف سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن اینڈ مارکیٹنگ آف گٹکا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ نمبر 187/2026 درج کیا گیا تھا جس کی ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو رپورٹ کردی جس پر
محکمہ پولیس کی جانب سے مذکورہ دونوں پولیس اہلکار مذکورہ مقدمے میں ملوث پائے گئے اور ان کے عمل سے محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہوئی اس بنا پر انہیں محکمانہ سزا دیتے ہوئے فوری طور پر ملازمت سے برطر ف کر دیا گیا ہے ایس ایس پی ویسٹ کراچی طارق الٰہی مستوئی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ برطر ف اہلکاروں کے سرکاری سامان اور واجبات کا حساب کتاب مکمل کیا جائے



