ن لیگ نے آزاد کشمیرانتخابات کیلئے37 حلقوں میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ ن نے آزاد جموں وکشمیر عام انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر 37 حلقوں کےلیے پارٹی ٹکٹ کی منظوری دی گئی۔

پارٹی ٹکٹوں کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسلام آباد سے  جاری کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

پارٹی صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات کیلیے منظور شدہ امیدواروں کی فہرست پر دستخط کر دیے۔

مسلم لیگ ن نے میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، پونچھ، مظفر آباد، نیلم، حویلی اور جموں سمیت مختلف حلقوں کے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button