ڈیپلو کے قریب گاؤں گوڈانگڑی میں نایاب جنگلی جانوروں کےشکارکاانکشاف

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)ڈیپلو کے نواحی گاؤں گوڈانگڑی کے علاقے میں نایاب جنگلی جانوروں کے مبینہ شکارکاانکشاف ہوا ہے۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق چند شکاریوں کو شکار کے دوران پکڑ لیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے نایاب جنگلی جانوروں کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ نایاب جنگلی حیات کا شکار ماحولیاتی توازن اور حیاتیاتی تنوع کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ شہریوں نے سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ علاقے میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات بھی کیے جائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں نایاب اور محفوظ جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں، اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے وقتاً فوقتاً کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button