اوکاڑہ،کار نے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر ماردی،5افرادزخمی

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)مین جی روڈ نزد 3 چک پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثہ،5افرادزخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم کار نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو (سٹی) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت 80سالہ بشیر احمد ولد محمد خان،60سالہ عباس ولد اللّٰہ دتہ،40سالہ عبد العزیز ولد محمد علی،35سالہ طاہرہ زوجہ اقبال اور60سالہ انور بی بی زوجہ محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button