اوکاڑہ: ریلوے لائن عبور کرتے نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے) جی ٹی روڈ پر مووی پوائنٹ کے سامنے ریلوے لائن پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان موقع پر ہی جانبر نہ ہو سکا اور شدید نوعیت کی چوٹوں (کرش انجریز) کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ضروری قانونی و طبی مراحل کے بعد میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت زوہیب سرور کے نام سے ہوئی ہے، جو تقریباً 23 سال عمر کے تھے اور جی ٹی روڈ اوکاڑہ کے بی لائن علاقے کے رہائشی تھے۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ متعلقہ حکام حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button