ذاتی تشہیر کیلئے سرکاری خزانے کا بیدردی سے استعمال،مریم نواز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت کے نئے مالیاتی بجٹ پر ملک بھر کے سینئر صحافیوں کی جانب سے شدید اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں اور یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کی ذاتی تشہیر اور پروجیکشن کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے اپنے پولیٹیکل کیریئر کے آغاز میں ہی بڑے ترقیاتی منصوبوں، ہسپتالوں اور پارکوں کے نام اپنے اور شریف خاندان کے ناموں سے منسوب کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس پر عوام اور مخالفین میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
پنجاب کو وفاق کی وجہ سے بجٹ میں بڑے کٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود بعض اہم شعبوں میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ادھر ملک میں جاری برین ڈرین اور بلاول بھٹو کی نااہلی و سندھ حکومت کی بدانتظامی کے باعث حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور جان و مال کے عدم تحفظ کی وجہ سے ایک ویل سیٹلڈ پی ایچ ڈی ہولڈر ڈاکٹر بھی سات مرتبہ لٹنے کے بعد ذہنی اذیت کا شکار ہو کر ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ کراچی کے سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں پیپلز پارٹی کی ناکامی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ مزید برآں ازاد کشمیر میں جاری حالیہ کشیدگی اور شرپسند عناصر کے خلاف ریاستی اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کے سخت ترین موقف پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے جہاں مذاکرات کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔




