ملکی و عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ملکی اور عالمی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 685 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا ایک ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 328 ڈالر کا ہو گیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 6 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 503 روپے پر پہنچ گئی۔



