بدین،پانی کی قلت کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ میں علی میمن کی قیادت میں وفد کی شرکت

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین ضلع کے ٹیل (آخری سرے) کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ٹیل آبادگار ایسوسی ایشن بدین کی جانب سے کڑھن پریس کلب کے سامنے جاری بھوک ہڑتال میں عوامی تحریک ضلع بدین کے رہنماؤں ستار گوپانگ اور علی احمد میمن کی قیادت میں ایک وفد نے شرکت کی اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ زرداری مافیا نے اقتدار کی خاطر سندھ کے پانی سمیت تمام وسائل کا سودا کر دیا ہے، جس کا عذاب آج سندھ کی قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھی عوام کو اپنے وجود کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی، بصورت دیگر فلسطینیوں کی طرح اپنے ہی وطن سے بے دخل ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے انہوں نے آبادگاروں کی جانب سے شروع کی گئی اس جدوجہد اور یکم محرم الحرام سے 7 محرم الحرام تک جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا رہنماؤں نے سیاسی، سماجی تنظیموں، تاجروں، شہریوں، آبادگاروں اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس تحریک میں شریک ہو کر اپنی جدوجہد کو مضبوط اور مؤثر بنائیں۔



