ٹھٹھہ:قومی شاہراہ پروین اورموٹر سائیکل میں تصادم،ماں اورکمسن بیٹی جاں بحق،والد زخمی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)ٹھٹھہ کے قریب ٹھٹہ/حیدرآباد قومی شاہراہ پر جھرک کے قریب جھمپیر موڑ کے مقام پر تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا۔
جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 25 سالہ شمعون زوجہ کانجی کولہی اور ان کی پانچ ماہ کی بیٹی ریشما موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ جبکہ 28 سالہ کانجی ولد نارو کولہی شدید زخمی ہو گئی۔
دونوں ماں بیٹی کی لاشوں اور زخمی کو جھرک رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کانجی کولہی کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں مزید علاج کے لیے حیدرآباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب جھرک پولیس نے حادثہ کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



