وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شب قدر میں خارجیوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی ستائش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شب قدر میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے بہادر سپوتوں نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔قوم کو سی ٹی ڈی کے جوانوں پر ناز ہے جو جوانمردی سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔



