ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اہم اجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اہم اجلاس، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس دوران ضلع بھر میں مختلف تجارتی اور صنعتی کاروباری مراکز کے کنورژن کیسیز پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے والے متعدد منصوبوں کی منظوری دی جبکہ نامکمل دستاویزات پر کچھ کیسیز کو موخر بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی پائیدار ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتی ہدایات کے مطابق اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران قانونی پلاٹنگ اور بغیر منظوری کے بننے والی تجارتی عمارتوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کریک ڈاؤن کریں۔ کسی بھی نئے منصوبے کو این او سی جاری کرنے سے پہلے موقع کا معائنہ لازمی کیا جائے۔ اس کے علاوہ کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے منصوبوں کی منظوری دیتے وقت پارکنگ کی جگہ، ماحولیاتی تحفظ کے تحت شجرکاری اور نکاسی آب کے نظام کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے تاکہ مستقبل میں شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے



