دیپال پور: ڈی پی او اوکاڑہ کی عوام کی داد رسی کیلئے قصبہ ڈھلیانہ میں کھلی کچہری

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)نواحی قصبہ ڈھلیانہ میں ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹراسد اعجاز ملہی نے کھلی کچہری لگا کر شرکاء کے مسائل سنے شکایات اور درخواستوں پرفوری داد رسی کے احکامات جاری کئے ڈی پی او نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئےکہا بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن اور آئی جی کے حکم پر کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے موصولہ درخواستوں کی تفتیشی افسر موصولہ درخواستوں پر شفاف اور میرٹ پر جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کریں



