بدین میں غیرت کے نام پر دلخراش قتل، 18 سالہ لڑکی کلہاڑی کے وار سے قتل


بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے) بدین کے نواحی علاقے کھورواہ کے قریب گاؤں سجاول خاصخیلی میں غیرت کے نام پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 18 سالہ مسمات آمنہ خاصخیلی کو اس کے چچا امیر خاصخیلی نے مبینہ طور پر "کاری” قرار دیتے ہوئے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے دوران دو دیگر خواتین نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ بھی ملزم کے حملے میں شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے کلہاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر کھورواہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔