بلوچستان گرینڈ الائنس کا دھرنے کا اعلان، بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کے باہر احتجاج ہوگا


کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ صوبائی بجٹ اجلاس آج سہ پہر منعقد ہوگا۔
صدر بلوچستان گرینڈ الائنس قدوس کاکڑ کے مطابق بلوچستان بھر سے سرکاری ملازمین دوپہر 12 بجے ایوب اسٹیڈیم میں جمع ہوں گے، جہاں سے احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کی تاریخ کا بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے اور احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔ ان کے مطابق تمام شرکاء اپنے مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔
قدوس کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملازمین کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، جبکہ بجٹ اجلاس کے موقع پر احتجاج کو مطالبات منوانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔