لاہور میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم جان نگل لی، 5 سالہ حسن جاں بحق

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کھلے مین ہول کے باعث ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں پانچ سالہ بچہ حسن عامر مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کھلے مین ہول کے باعث ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں پانچ سالہ بچہ حسن عامر مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ دلخراش واقعہ سندر کے علاقے مراکہ کوارٹرز میں پیش آیا، جہاں حسن عامر گلی میں کھیلتے ہوئے کھلے گٹر میں گر گیا۔
اہلِ محلہ نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد بچے کے والد نے متعلقہ انتظامیہ اور کنسٹرکشن کمپنی کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تھانہ سندر میں دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے کھلے مین ہولز اور ناقص حفاظتی انتظامات کے خلاف شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔