پاکستان ریلوے نے پونے 11 ارب روپے میں 5 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شراکت داروں کے حوالے کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ریلوے نے پونے 11 ارب روپے میں 5 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شراکت داروں کے حوالے کردی ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے اسی سال پہلی بار 1 کھرب سے زائد کا ریونیو کمائے گا۔

ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ معاملے پر وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کر رہے ہیں، مزید اچھی خبریں آئیں گی۔

ترجمان ریلوے کےمطابق پونے 11 ارب روپے میں 5 ٹرینوں کی کامیاب ترین آؤٹ سورسنگ کی گئی ہے، اس سے قبل ان ٹرینوں سے 8 ارب روپے کمائے جا رہے تھے۔

ترجمان کےمطابق عوام، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، میانوالی اور نارووال پسنجر بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائی جائیں گی۔

آئندہ مالی سال میں فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے 10 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button