خیبر پختونخوا حکومت صرف3 ماہ کا عارضی بجٹ منظور کرے گی: سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی۔

اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے۔ صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ سر دست یہی ہوگا، 3 ماہ کا بجٹ پیپر منظور ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button