مردان: اراضی کے تنازع پرملزمان کی گھر میں گھس کرفائرنگ،3افراد جاں بحق

مردان(جانوڈاٹ پی کے)مردان میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے خانہ کھنڈرے میں پیش آیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور بہو شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اراضی کے تنازع پر پیش آیا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔



