بچی کی ہلاکت پر مریم نواز سے استعفیٰ کا مطالبہ! صحافیوں کی پریس روم سے زبردستی بے دخلی

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) واشنگٹن اور تہران کے مابین ایک تاریخی پیش رفت میں امریکہ اور ایران نے ڈیجیٹل طور پر مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں، جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط شدہ مسودے کی تصویر جاری کر کے کی۔ ڈیل کے تحت ایران نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنا شروع کر دیا ہے، تاہم بارودی سرنگوں کی صفائی کے باعث آمد و رفت سست روی کا شکار ہے۔ معاہدے کے فوراً بعد ابوظہبی سے خصوصی طیارے کے ذریعے تین ارب ڈالر کی پہلی قسط تہران منتقل کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب، کیلیفورنیا میں امریکہ کا جدید ترین بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ چونکہ اسی طیارے نے گزشتہ سال ایران پر بنکر بسٹر بمب گرائے تھے، اس لیے عالمی میڈیا پر تکنیکی خرابی کے ساتھ ساتھ سائبر اٹیک کے شکوک بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
ملکی محاذ پر، چکوال میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی فائرنگ سے آسٹریلین نیشنل 9 سالہ بچی کی ہلاکت پر آسٹریلوی وزیراعظم کے احتجاج کے بعد اپوزیشن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے کیونکہ یہ فورس ان کا برین چائلڈ ہے۔ ادھر راولپنڈی میں علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کی کال پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اسی دوران مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں عمران خان کی رہائی کا حیران کن مطالبہ کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، جس سے بجٹ کی منظوری کے لیے پریشان وزیرِ اعلیٰ کے پی کے سہیل افریدی کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ عدالتی محاذ پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے صحافیوں کا پریس روم زبردستی خالی کروا لیا ہے جس پر میڈیا برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
ان تمام سنسنی خیز اندرونی کہانیوں اور بین الاقوامی و ملکی حالات کی مکمل گراؤنڈ رئیلٹی جاننے کے لیے شکیل ملک کا یہ خصوصی وی لاگ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھیں۔




