کرپشن فائلیں کھل گئیں، فارنزک شدہ ویڈیوز محفوظ! اعلیٰ حکومتی شخصیت کے بیٹے اور چہیتی خاتون وزیر پر اربوں کی چوری کا سنگین الزام

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شوز میں بیٹھ کر ملک کے موجودہ سیاسی نظام اور چاروں وزرائے اعلیٰ کے خلاف دھماکے دار الزامات کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھونچال آ گیا ہے جس پر سینئر صحافی امداد سومرو نے اسے سیاستدانوں کے لیے آخری وارننگ اور اسٹیبلشمنٹ کا ایک بڑا سگنل قرار دیا ہے۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں وزرائے اعلیٰ بدترین کرپشن میں ملوث ہیں، ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کا بیٹا اور ایک وزیرِ اعلیٰ کی چہیتی خاتون وزیر اربوں روپے کی چوری کر رہے ہیں جن کی باقاعدہ فارنسک شدہ غیر اخلاقی ذاتی ویڈیوز اور فنانشل فائلوں کے ثبوت محفوظ کر لیے گئے ہیں جو کسی بھی وقت بین الاقوامی سطح پر پبلک ہو سکتے ہیں۔ فیصل واوڈا کا یہ اچانک جارحانہ انداز دراصل ‘دورِ جدید کے شیخ رشید’ کا روپ ہے جو ماضی میں ہر عید سے پہلے قربانی کی پیشگوئیاں کرتے تھے اور اب واوڈا اسکرین کیپچر کرنے اور سستی شہرت کے لیے ایسی شوشہ بازیاں کر رہے ہیں، تاہم اس بات کا 30 فیصد امکان ضرور موجود ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں بالخصوص صدر آصف علی زرداری کے درمیان 28 ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر پسِ پردہ شدید تناؤ چل رہا ہے کیونکہ مقتدر حلقے صوبوں کا حصہ کم کر کے مرکز کو فنڈز واپس دلوانا چاہتے تھے جس پر زرداری صاحب نے شدید مزاحمت کی، اگرچہ بعد میں اصرار کر کے صوبوں کا پیٹ کاٹ کر مرکز کو فنڈز منتقل کر دیے گئے لیکن پیپلز پارٹی کے اس سخت گیر مؤقف کے بعد اب جولائی میں موجودہ حکومت کے زوال کی پیشگوئیاں زور پکڑ رہی ہیں اور وزرائے اعلیٰ کو دبانے کے لیے فائلوں اور ویڈیوز کا یہ جال بنا جا رہا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے ان الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مراد علی شاہ 2029 تک وزیرِ اعلیٰ سندھ رہیں گے اور پی پی پی کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، البتہ فیصل واوڈا کے ان سنسنی خیز الزامات اور پسِ پردہ مقتدر حلقوں کی اصل حکمتِ عملی کی مکمل گراؤنڈ رئیلٹی جاننے کے لیے امداد سومرو کا یہ خصوصی وی لاگ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button