اوکاڑہ: کبوتر بازی پر جواء کھیلنے والے 8 افراد گرفتار، رقم برآمد، مقدمہ درج

اوکاڑہ ( رپورٹوحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)شاہبور پولیس نے کبوتر بازی پر جواء لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او عمران خان کی سربراہی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جبکہ جواء پر لگی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان میں مقصود، عمر فاروق، عابد، عمران، فرحان، جاوید، اشرف اور اسلم شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button