اوکاڑہ میں رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی


اوکاڑہ(وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے) 30 فور ایل رئیساں والا کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو (سٹی) ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ لطیف ولد نذیر محمد، 55 سالہ محمد صدیق ولد محمد سلطان، 50 سالہ محمد لطیف ولد سردار احمد، 18 سالہ صدف دختر محمد صدیق اور 50 سالہ شاہدہ بی بی زوجہ محمد لطیف شامل ہیں۔