پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 1142 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 4639 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے ساتھ 1 پیسہ سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد ڈالر 278.31 روپے سے کم ہو کر 278.30 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کر رہی ہے۔