چینی کنسورشیم پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا، ایس ای سی پی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چینی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار  کیا ہے، چینی کنسورشیم پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھائے گا ،ایس ای سی پی نے تمام ریگولیٹری منظوریاں بھی دے دیں۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق چینی کنسورشیم سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی میں شیئر ہولڈنگ میں اضافہ کرے گا۔ چینی وفد نے زیرِ التوا ریگولیٹری معاملات کے فوری حل پر چیئرمین ایس ای سی پی کا شکریہ ادا کیا۔ اصلاحات کے تحت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹاک ٹریڈنگ اور پراپرٹی مینجمنٹ فنکشنز کو الگ الگ کر دیا گیا ۔

 ایس ای سی پی کے مطابق اب پراپرٹی مینجمنٹ کے لیے علیحدہ کمپنی قائم ہوگی تاکہ اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اور نئی پراڈکٹس کے اجرا پر زیادہ توجہ دے سکے۔ پاکستان اور چین کے درمیان کراس بارڈر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے اجرا پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ چینی کنسورشیم نے اسٹاک ایکسچینج میں جدید ٹریڈنگ، سیٹلمنٹ ٹیکنالوجیز اور مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی بہتری کے لیے نئی پراڈکٹس لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی کنسورشیم کے توسیعی منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید خبریں

Back to top button