پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق ٹریک اے اور بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹس ملیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کرکٹرز شامل ہوں گے جب کہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کےکھلاڑی شامل ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹرز شامل کیے جائیں گے جب کہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کےایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹاکو شامل کر رہے ہیں ،کھلاڑیوں کا 85 فیصدکنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، اچھے ریزلٹ لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے لیے سب کچھ مہیا کر رہے ہیں ،باہمی سیریز میں نتائج اچھے ہیں ٹورنامنٹ میں اچھے نہیں رہتے اس پر کام ہورہا ہے، پرفارمنس کےعلاوہ بھی بہت چیزیں ہیں،ہم مانتےہیں ٹورنامنٹس میں اچھے نہیں اب ہم کام کر رہےہیں بہتری دکھائی دے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا میں اس حق میں ہوں کہ فٹنس ٹیسٹ میڈیا کےسامنے ہوں، سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنےکو ہے ،ہم پابند کر رہے ہیں کہ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔

مزید خبریں

Back to top button