ڈہرکی:محرم سے قبل انتظامیہ متحرک، لوس و مجالس روٹس کا ہنگامی دورہ،صفائی اور سکیورٹی پر سخت ہدایات

ڈہرکی (رپورٹ: وجے کمار چاولا) سابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ عبدالباری خان پتافی کی ہدایات پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی جام زاہد حسین خان ڈہر، ٹاؤن آفیسر مقصود احمد جتوئی، انجمن معصومین اہلِ بیتؑ ڈہرکی کے صدر مشتاق احمد پتافی، متولی حیدری امام بارگاہ ڈہرکی سید نزاقت حسین شاہ، یاور عباس چغتائی اور سینیٹری انسپکٹر شوکت علی ملک نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسیٔ آب اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ وفد نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ مجالس اور جلوس پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہو سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button