امریکااوراسرائیلی جارحیت ہونیوالے نقصان کو کبھی نہیں بھولیں گے:اسماعیل بقائی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ا ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے، اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا اور شہریوں کو شہید کیا، امریکا اور اسرائیلی جارحیت ہونیوالے نقصان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

تفصیلات کےمطابق اسماعیل بقائی کا کہناتھا کہ عالمی ادارے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے پر ناکام رہے ،لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی،لبنان میں جنگ کا خاتمہ مفاہمتی یادداشت کا لازمی اور بنیادی حصہ ہے،امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ہم نے ملک کا بہادری سے دفاع کیا اور دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ معاہدے کے حوالے سے 24گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی،ملک کیلئے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کو احترام ہرصورت میں کیا جانا چاہیے،ہم ہرصورت میں معاہدے کی پاسداری کریں گے،امریکا اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

مزید خبریں

Back to top button