مرزا شوگر ملزکی نیلامی8اگست کو ہوگی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)مرزا شوگر ملزکی نیلامی8اگست کو ہوگی،مالیت27کروڑ روپے سے زائد مقرر بدین کے علاقے کڈھن کے قریب واقع مرزا شوگر مل کی نیلامی سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر8اگست کو کی جائے گی ملزکے تمام اثاثوں کی مجموعی مالیت27کروڑ5لاکھ93ہزار650روپے مقرر کی گئی ہے نیلامی سندھ ہائیکورٹ کراچی کے ناظر آفس میں منعقد ہوگی

مرزا شوگر ملزپر ایک نجی بینک کے واجب الادا قرضے تھے، جن کی وصولی کے لیے بینک نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست (ایگزیکیو شن نمبر 13/2024) دائر کی تھی عدالت کی جانب سے درخواست منظور کیے جانے کے بعد شوگر مل کی نیلامی کے احکامات جاری کیے گئے اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کی جانب سے فروخت کا باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا گیا تھا عدالتی ناظر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شوگر مل کے اثاثوں کی قیمتیں درج ذیل مقرر کی گئی ہیں

زمین (دیہہ چارو): 113.23 ایکڑ، مالیت 3 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 600 روپے پلانٹ اور مشینری: مالیت 17 کروڑ 35 لاکھ 93 ہزار 650 روپے عمارت اور دیگر تعمیرات: مالیت 6 کروڑ 10 لاکھ 75 ہزار 50 روپے مجموعی مالیت

تمام اثاثوں کی مجموعی قیمت 27 کروڑ 5 لاکھ 93 ہزار 650 روپے مقرر کی گئی ہے ذائع کے مطابق مرزا شوگر مل گزشتہ کئی برسوں سے بند پڑی تھی، جس کے باعث بینک کے قرضے ادا نہ ہو سکے۔ معاملہ عدالت میں جانے کے بعد اب مل کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button