بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لیسکو نے جون کے دوران ریکوری اہداف پورے کرنے کے لیے بجلی کے بلوں کی اقساط میں ادائیگی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے جاری ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ اب کرنٹ بلز اور بقایا جات دونوں کی صورت میں اقساط کی اجازت نہیں ہوگی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ واجبات کی وصولی ہر صورت مقررہ اہداف کے مطابق یقینی بنائی جائے۔
کرنٹ بلز اور بقایا جات کی اقساط ختم
ڈیفالٹرز سے فوری ریکوری کی ہدایت
گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر خصوصی توجہ
بقایا ادائیگی تک منقطع کنکشن بحال نہ کرنے کا حکم
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد جون کے آخر تک ریکوری اہداف حاصل کرنا اور واجبات کی وصولی کے عمل کو مؤثر بنانا ہے۔
تاہم لیسکو کی جانب سے اس فیصلے پر تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔



