"میرا واش روم کیوں استعمال کیا”ڈی پی اوکاایم پی اے کے بیٹے سے جھگڑا،بدلے میں تبادلہ

​حافظ آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​حافظ آباد میں ڈی پی او کے واش روم کے مبینہ استعمال پر شروع ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد ڈی پی او کا تبادلہ تو ہو گیا لیکن شہر کاسیاسی ماحول بدستور گرم ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے شاہد بھٹی اپنے بیٹے حیدر بھٹی کے ہمراہ ڈی پی او آفس گئے، جہاں حیدر بھٹی نے مبینہ طور پر بغیر اجازت ڈی پی او کے کمرے سے ملحقہ واش روم استعمال کیا۔ اس حرکت پر ڈی پی او نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور مبینہ طور پر تضحیک آمیز رویہ اپنایاجس سے ایم پی اے اور ان کے بیٹے کو شدید ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔

​یہ معاملہ مقامی سطح پر سیاسی مخالفین کے ہاتھ لگ گیاجس کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مامون جعفر نے سوشل میڈیا پر اسے "گیٹ لاسٹ” کا رنگ دے کر خوب اچھالا۔اس معاملے پر حیدربھٹی نے بھی سخت ردعمل دیاجس سے دونوں گروپوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیااور اب نوبت دھمکیوں تک پہنچ چکی ہے۔اس واقعے نے ایک بار پھر ہمارے فرسودہ سیاسی کلچر اور بیوروکریسی کے رویوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں جہاں چھوٹی سی بات پر انا کا مسئلہ بن کر پورے شہر کو غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار کر دیا جاتا ہے۔

​پوری کہانی اور سیاسی رسہ کشی کا مکمل احوال جاننے کے لیے وی لاگ مکمل ملاحظہ کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button