رتودیرو میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، دو افراد جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) رتودیرو میں کچھ دنوں سے جاری خونریز واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے، ان واقعات میں مزید اضافہ اس وقت سامنے آیا جب رتودیرو میں شہدادکوٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت لالو اور راجا جویو کے ناموں سے ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور گولیوں سے چھلنی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں.



