کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات پر معروف یوٹیوبر سیلین ڈیپ جذباتی، آنکھوں سے آنسو نکل آئے

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کرنے والی بیلجیئم کی معروف یوٹیوبر سیلین ڈیپ جذباتی ہوگئیں۔

سیلین ڈیپ کی رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونالڈو کے قریب آنے سے پہلے ہی سیلین جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ ملاقات کے دوران رونالڈو نے مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دی اور کہا کہ روئیں نہیں۔

اس موقع پر سیلین نے رونالڈو سے کہا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میرے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے رونالڈو کے ساتھ تصویر بنانے کی درخواست کی، جس پر پرتگالی اسٹار نے خوش دلی سے رضامندی ظاہر کی۔

سیلین ڈیپ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، جو یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر فٹبال سے متعلق ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ ماضی میں فٹبال بھی کھیل چکی ہیں اور اب بیلجیئم کی مقبول ترین ڈیجیٹل شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کے یوٹیوب پر تقریباً 60 ملین سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 16 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button