اُونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا معاملہ،4ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مٹھی کی عدالت نے اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کے مقدمے میں نامزد چھ ملزمان میں سے چار ملزمان کی ایک ہفتے کے لیے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے حمزو رند، ممتاز علی، مختیار علی اور اختر حسین رند کی عبوری ضمانت منظور کی۔ مذکورہ مقدمہ تعلقہ چھاچھرو کے گاؤں بنگل رند میں ایک اونٹنی پر مبینہ تشدد اور اس کی آنکھیں نکالنے کے واقعے کے حوالے سے درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کینسر تھانے میں لیلو میگھواڑ کی مدعیت میں چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس اب تک دو ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، جو پولیس تحویل میں ہیں، جبکہ دیگر چار ملزمان کو عدالت سے عبوری ریلیف مل گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا اور جانوروں پر ظلم کے خلاف مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے بھی آواز اٹھائی گئی تھی۔



