دیپالپور:نواز شریف سکول آف ایمیننس کاداخلہ ٹیسٹ ملتوی

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)دیپال پورمیں جدید سہولیات سے آراستہ نئےتعلیمی ادارے نواز شریف سکول آف ایمیننس میں پلے گروپ،نرسری اور پریپ کلاسز کے داخلوں کیلئے آج12جون کو منعقد ہونے والا داخلہ ٹیسٹ غیر معمولی رش کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے شدید گرمی کے باوجود والدین اور داخلہ کے خواہش مند بچوں کا جم غفیر امڈ آیابہت زیادہ تعداد کی آمد کے پیش نظر داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ممکن نہ رہا انتظامیہ نے طلبہ اور والدین کے مفاد میں ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاانتظامیہ نے بتایا کہ داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں باقاعدہ طور پر کر دیا جائے گا والدین اور طلبہ سے کہا گیا ہےکہ وہ نئی تاریخ اور دیگر معلومات کیلئے سکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلانات کا انتظار کریں۔

مزید خبریں

Back to top button