ونگو موڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، تین کیبن اور ایک موبائل دکان خاکستر

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) کلوئی تعلقہ کے شہر ونگو موڑ پر کیچڑ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 کیبن اور 1 موبائل فون کی دکان جل کر خاکستر ہو گئی۔ متاثرہ دکانیں بیراج بھیل، الھڈنو لنڈ، منڌرو بھیل اور ہنسراج بھیل کی تھیں۔آگ لگنے کے باعث دکانوں میں موجود تمام سامان جل گیا جس سے مالکان کو اندازن 25 لاکھ سے زیادہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا اور مزید پھیلاؤ سے روک دیا۔خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔دوسری جانب ڈیپلو فائر برگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن وہ موقعے پر پہنچ نہ سکی۔جبکہ کلوئی پولیس کی جانب کوئی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button