قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لئے گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ملک کی پارلیمانی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت، سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اجلاس کل طلب کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے منعقد ہوگا۔

دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دی گئی ہے، جس کی منظوری کے بعد باقاعدہ اجلاس منعقد ہوں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں اہم قانون سازی، قومی امور اور ممکنہ طور پر آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال اور اہم حکومتی فیصلوں کے تناظر میں ان اجلاسوں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button