شوہر کے مبینہ تشدد اور عدم کفالت کے خلاف خاتون کااحتجاج

میرپورخاص (شاھدمیمن) شوہر کے مبینہ تشدد اور عدم کفالت کے خلاف خاتون کا احتجاج، انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پریس کلب کے سامنے بھانسنگھ آباد کی رہائشی خاتون زیب النساء نے اپنے شوہر فرحان کے مبینہ ظلم و تشدد، عدم کفالت اور بچوں کی دیکھ بھال نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کا شوہر اکثر شراب کے نشے میں گھر آتا ہے اور معمولی باتوں پر اسے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے خاتون کا کہنا تھا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی شوہر کا رویہ تبدیل ہوگیا تھا اور گزشتہ کئی برسوں سے وہ مسلسل جسمانی اور ذہنی اذیت برداشت کر رہی ہے خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر گھر کے اخراجات، راشن، علاج معالجے اور بچوں کی ضروریات پوری نہیں کرتا جبکہ نشے کی حالت میں گالم گلوچ اور مارپیٹ کرتا ہے اس نے بتایا کہ اس کے چار بچے ہیں اور انہیں بھی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کی بیمار والدہ بھی گھر میں موجود ہیں لیکن شوہر ان کے علاج کے لیے بھی کوئی تعاون نہیں کرتا زیب النساء نے کہا کہ متعدد مرتبہ متعلقہ حکام اور پولیس کو شکایات کی گئیں لیکن تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی احتجاج کرنے والی خاتون نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا کہ اس کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے کر اسے اور اس کے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے شوہر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر مجھے انصاف اور میرا حق دلوایا جائے۔



