وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے طلب کر لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ خطے میں جاری صورتحال پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی آزاد جموں و کشمیر میں ابتدائی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

ملاقات میں خطے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی اہم گفتگو متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button