عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی


کراچی (جانوڈاٹ پی کے)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر سستا ہو کر 4297 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ اسی رجحان کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے جہاں فی تولہ سونا 3094 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2785 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 978 روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 94 روپے کمی کے بعد 7173 روپے پر آ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ کمی سامنے آئی ہے، جبکہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔