ایبولا وائرس سے بچاؤ ،یو اے ای نے 3 ملکوں کے ویزے معطل کر دئیے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ایبولا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر صحت عامہ کے تحفظ کے لیے سخت احتیاطی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔

خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ کانگو ، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوگا۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے مشترکہ اعلان کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے لیے تمام نئے ویزے، بشمول وزٹ ویزے، فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر قومی تیاری کو مضبوط بنانے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں پر مکمل داخلہ پابندی ہوگی، حتیٰ کہ وہ افراد بھی شامل ہوں گے جو سفر کے دوران کسی تیسرے ملک سے ٹرانزٹ کر کے امارات پہنچنے کی کوشش کریں۔

مزید خبریں

Back to top button