روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، 185 یوکرینی قیدی وطن واپس پہنچ گئے

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باوجود دونوں ملکوں کے قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے قیدی رہا کیے، جن میں سے 185 جنگی قیدی یوکرین پہنچ چکے ہیں۔

اس حوالے سے کیف سے یوکرینی صدر زیلینسکی نےتصدیق کی ہے کہ روسی قید سے 185 یوکرینی قیدی واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو 2022 سے روسی قید میں تھے۔

مزید خبریں

Back to top button