بہاولپور میں موٹر سے کرنٹ لگنے سے4افرادلقمہ اجل بن گئے

بہاولپور(جانوڈاٹ پی کے)بہاولپور میں موٹر سے کرنٹ لگنے سے4افرادلقمہ اجل بن گئے۔بہاولپور کے چک 88 ڈی بی میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیوریج ڈسپوزل کی موٹر چلانے کے دوران کرنٹ لگنے سے چاروں افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔



