تانگیر میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ، اموات کی تعداد 2 ہوگئی

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)تانگیر میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ، اموات کی تعداد 2 ہوگئی۔گلگت بلتستان کے علاقے تانگیر میں ن لیگ کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ضلع میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، اسلحہ پر پابندی ہے۔



